پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، سابق وزیر تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب سے اہم شخصیات کو کپتان کے بیانیے کا قائل کرلیا۔ رحیم یار خان سے سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز شفیع پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ وہ پی پی 260 رحیم یار خان سے تین بار رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ننکانہ صاحب سے رانا ذوالقرنین اخلاق اور رانا تحسین اخلاق بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ” تمام تر دباؤ اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، آج رحیم یار خان اور ننکانہ سے بڑے دھڑے تحریک انصاف میں شامل ہو گئے،لوگ اپوزیشن سے حکومتوں میں جاتے ہیں لیکن اب حکومتی دھڑے اپوزیشن کی جماعت میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close