اب پی ٹی آئی کی کس شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری ہورہی ہے؟ عمران خان نے خدشہ ظاہر کردیا

سرگودھا(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج بجلی کے بل دیکھیں، سب کچھ مہنگا ہو گا، ان سے پوچھو تو کہتے ہیں آئی ایم ایف کا حکم ہے، شوکت ترین پر مقدمے کی تیاری ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں سب سے زیادہ کام کروں گا لیکن خاموش نہیں بیٹھوں گا۔وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کے ذریعے خود دار اور غیرت مند قوم بننا ہے۔

قانون کی حکمرانی کی جنگ میں سب سے زیادہ ذمہ داری وکلا پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان روس سے 40 فیصد کم قیمت پر تیل خریدتا ہے، انہیں مہنگائی کی پرواہ نہیں ہے، یہ صرف اپنے آقاؤں کی بات مانیں گے، ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔عمران خان نے کہا کہ یہاں کمزور چوری کرے تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، طاقتور چوری کر کے وزیراعظم بن جاتا ہے، انصاف انسانوں کو آزاد کرتا ہے اور ظلم غلام بنا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہی ہو سکتا کہ ہم خاموش ہو کر بیٹھ جائیں، 26 سال میں پہلی بار قوم میں شعور دیکھا ہے، ملک پر مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے، مجھ پر چاہے جتنے مقدمے کر دیں چوروں کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں