انسداد دہشتگری عدالت سے عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں دی گئی عبوری ضمانت میں 12 دن کی توسیع کردی بارہ ستمبر کو اس مقدمے میں حتمی دلائل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلام انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج 12 بجے دن طلب کر لیا تھا۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کیس کی سماعت کر رہے تھے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے جج سے استدعا کی کہ میرے مؤکل کو ضمانت دی جائے۔ جج راجہ جواد عباس حسن نے جواب دیا کہ اس کی مثال نہیں، جو عدالت آتا ہے اسے ضمانت ملتی ہے۔ بابر اعوان نے عدالت میں عمران خان کی ضمانت کے لیے تحریری درخواست جمع کرا دی۔ یہ بات اہم ہے کہ اس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی جو آج ختم ہو گئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close