پاکستان ہمارا ہے، کا نعرہ لگانے والے عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی سنگینوں کے سائے میں ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہماراہے کا نعرہ لگانے والے سابق چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی مرحوم کی پہلی برسی آج منائی جائے گی۔ آزاد کشمیر حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سید علی گیلانی مرحوم کی پہلی برسی سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کشمیر ہاوس اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کریں گے آزاد کشمیر کی یونیورسٹیزاور کالجز کی سطح پر سیمینار کے انعقاد کیا جائے کشمیر لبریشن کمیشن اور پاسبان حریت جموں وکشمیر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں،حریت کانفرنس اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری عظیم حریت رہنماء سید علی گیلانی کی پہلی برسی عقیدت و احترام اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گےکہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی اور پوری ریاست کے پاکستان سے الحاق تک تحریک آزادی کے شہداء کا مشن جاری رہے گا ۔جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے سیمینار بعنوان ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے آج دن ڈھائی بجے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔سیمینار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ،ماحولیات اور سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیر کے علاؤہ حریت رہنماء ،سکالرز ،سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور دانشور خطاب کریں گے ۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اس دن کی مناسبت سے یونیورسٹیز ،کالجز اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاآزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام آزادی چوک مظفرآباد میں سید علی گیلانی کا خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close