آزاد کشمیر ،معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری اقبال کا پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ، راجہ اظہر اقبال کی بریفنگ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال کا پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو محکمہ اطلاعات کے شعبہ نیوز، ڈیجیٹل اینڈسوشل میڈیا سیکشن،میڈیا ہال، ڈیجیٹل سٹوڈیو، الیکٹرانک میڈیا سیکشن، شعبہ اشتہارات اور شعبہ ڈیکلریشن اینڈ مانیٹرنگ کا معائنہ کروایا۔سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے انہیں شعبہ اشتہارات کی ڈیجیٹلائزیشن، محکمہ کی تاریخ، ترقیاتی منصوبوں اور پی آئی ڈی ڈیجیٹل سٹوڈیو کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

بریفنگ کے بعد محکمہ کے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال نے کہاکہ موجود دور میں ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ ہوناہوگا۔ جنگیں اب میدان میں نہیں بلکہ میڈیا کے محاذ پر لڑی جارہی ہیں، سب کو مل کر اس محکمہ کو بہتر انداز میں سپورٹ کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کے چینلجز سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور کم وقت میں محکمہ اطلاعات کی ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،محکمہ اطلاعات اس وقت ہمارے سرکاری اداروں میں ترقی یافتہ محکمہ ہے۔ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور یقینا اس میں سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا کلیدی کردار ہے۔ معاون خصوصی برائے آئی ٹی نے کہاکہ محکمہ اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ملکر کام کریں گے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے تاکہ چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔ چوہدری محمد اقبال نے محکمہ اطلاعات کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرزاطلاعات راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا،ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی عاصم خان، آفیسران اطلاعات مقصود احمد، راجہ محمد سہیل خان،قراۃ العین شبیر، راجہ عبدالباسط، سردار شمیم انجم، محمد خورشید چوہدری ودیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close