رات گئے عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑ دیا گیا، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

 

 

 

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے مقرر کردی گئی۔حکومت نے مٹی کےتیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close