اسلام آباد تا پشاور موٹروے کو کیوں بند کر دیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

چارسدہ (پی این آئی) اسلام آباد تا پشاور موٹروے بند کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے مقام پر اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر کشیدہ صورتحال کے باعث شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ سیلاب کے باعث وقتی طور پر کچھ سیلاب متاثرین کو موٹروے پر منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں وقتی کیمپس میں ٹھہرایا گیا۔

 

 

تاہم اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو کلیئر کر دیے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو ان کے گھروں میں واپس منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تو اس دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مشتعل افراد نے فائرنگ کر دی جس کے باعث 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ مشتعل افراد نے موٹروے کے اطراف میں آگ بھی لگا دی، گاڑیوں پر پتھراو بھی کیا گیا۔ اس تمام صورتحال میں موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں