سیلاب متاثرین کو اپنی طرف آتے دیکھ کر منظور وسان نے دوڑ لگا دی ، گاڑی میں بیٹھ کر انہیں پاس آنے سے روک دیا

اسلام آباد(پی این آئی )خیرپور میں سیلاب متاثرین نے پی پی رہنما منظور وسان کو گھیرنے کی کوشش کی۔مہران ہائی وے پر سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ کے مشیر منظور وسان کو گھیرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو گاڑی کے قریب آنے سے روک دیا۔جیو نیوز کے مطابق سیلاب متاثرین کے مشتعل ہونے پر منظور وسان کو مظاہرین کا حصار توڑ کر گاڑی کی طرف دوڑ کر نکلنا پڑا، اس دوران متاثرین پی پی رہنما کی گاڑی کے پيچھے دوڑتے اور نعرے لگاتے رہے۔متاثرین نے الزام لگایا کہ فلڈ ریلیف فوکل پرسن منظور وسان نے فیض گنج کے عوام کو نظر انداز کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close