آزاد کشمیر سپریم کورٹ، سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم آج قائم مقام چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھائیں گے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم بدھ کے روزقائم مقام چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھائیں گے ۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی انتہائی مختصر تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں دن 11 بجے منعقدہو گی۔پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے پیش نظر حلف برداری کی یہ تقریب انتہائی سادہ اور مختصرہو گی جس میں شرکت کے لیے نہایت ہی محدود دعوت دی گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نجی دورہ پر بیرون روانہ ہو رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close