خان صاحب نوں خوش رکھیا کرو، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کس کو ہدایات دیں؟ ویڈیو آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آج پنجاب ہاؤس سیمینار ہال کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب ہاؤس میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منتظمین کو عمران خان کو خوش رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نوں خوش رکھیا کرو۔

اس موقع پر چوہدری مونس الٰہی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کچھ دیر بعد پنجاب ہاؤس میں سیمینار سے خطاب کریں گے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور عمران خان کے مابین ملاقات بھی ہوئی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ، لاہور، ملتان سمیت 4 شہروںمیں پہلوانوںکیلئے جم اورکمپلیکس بنائیں گے۔بڑے ادارے کھلاڑیوں کو ملازمتیں دیں تاکہ وہ روزگار سے بے فکر ہو کر کھیل سکیں۔ وہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پرائیڈ آف پنجاب سپورٹس ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز ا لہٰی نے کہاکہ سپورٹس کے شعبے میں گولڈمیڈلز کی خوشی ملنا قابل تحسین ہے۔ماضی میں نظر انداز سپورٹس کے شعبے کو دوبارہ بحال اور فنکشنل کریں گے۔

 

نجی یونیورسٹیوں میں سپورٹس کے فروغ کیلئے وائس چانسلرز کو بلا رہا ہوں۔بچو ںکے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے غیر ملکی اور اچھے کوچ لائیں گے۔ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہاکہ قذافی سٹیڈیم کے نزدیک ایک ارب ڈالر سے 25 منز لہ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔نئے کمپلیکس میں پنجاب گورنمنٹ 30 فیصد اور 70 فیصد متحدہ عرب امارات کی حکومت کاحصہ ہوگا۔کھلاڑیوں کے سٹیڈیم آنے جانے کیلئے زیر زمین ٹنل بنائی جائے گی۔جدید کمپلیکس بننے سے کرکٹ کے میچ دبئی کی بجائے لاہور میں کرانا آسان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کبڈی کے کھلاڑیوں کیلئے جہاں سے بھی اچھا کوچ ملے گا لے کر آئیں گے۔خواتین کی کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلو ںمیں کوچنگ اور حوصلہ افزائی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں