یکم ستمبر سے پیٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟ ترجمان اوگرا کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی ) ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کو کیا جائے گا۔عمران غزنوی نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں سے متعلق غلط معلومات سے اجتناب کیا جائے گا۔قبل ازیں ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں پر غلط معلومات تیل سپلائی مارکیٹ خراب کرتی ہیں۔

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کے ساتھ ساتھ ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھنے کی الگ الگ تجاویز دئیے جانے کا امکان ہے ۔اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل تک ہوگئی ، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل ہے۔ڈبلیوٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 93.06 ڈالرفی بیرل ہے۔ ذرائع مطابق اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیا،پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا 2 تجاویز حکومت کو بھجوائے گا۔گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، ذرائع اوگرا کے مطابق گزشتہ 15 دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل تک رہیں۔

عالمی منڈیوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز دی جائے گی۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی تجویزکی جا سکتی ہے۔ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی جاے گی، ذرائع اوگرا کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت نہیں بنتا۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز 30 اگست کو حکومت کو بھجوائیگا۔وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے 31 اگست کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close