آزادکشمیر، سیکرٹری ہائرایجوکیشن خالد محمود مرزا نے کالجز کے پرنسپل صاحبان کو متاثرین سیلاب کیلئے عطیات جمع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے سیکرٹری ہائرایجوکیشن خالد محمودمرزا نے متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے عطیات جمع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے جملہ سرکاری کالجز کے پرنسپل صاحبان کواپنے اپنے کالجز میں اپنی نگرانی میں عطیات جمع کرنے کے لیے ایک کولیکشن پوائنٹ کا قیام عمل میں لانے کی ہدایت ہے ۔

سیکرٹری ہائرایجوکیشن نے کالج کے اساتذہ کرام اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہر کالج میں جمع شدہ عطیات کو سیکرٹریٹ کی سطح پر اس مقصد کے لیے کھولے گے بنک اکاؤنٹ ٹائیٹل ”ایمرجنسی ریلیف“ (اکونٹ نمبرCD-8360بنک آف اے جے کے مین برانچ چھتر دومیل، مظفرآباد) میں اپنے ادارے کے نام کے ساتھ یہ عطیات جمع کروائیں۔ اس نیک مقصد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہم بطور ادارہ اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ سیکرٹری ہائرایجوکیشن نے کہاکہ حالیہ تباہ کن بارشوں کے باعث مملکت خداداد پاکستان میں برصغیر کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ہے۔ جس نے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ پورے ملک میں 3کروڑ سے زائد افراد اس سیلاب کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر سڑکیں، پل اور دیگر سرکاری ونجی املاک تباہ ہوئی ہیں۔ ان متاثرین کی مدد کے لیے جہاں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مدد کر رہی ہیں وہاں مختلف سرکاری،غیر سرکاری ادارے اور مخیر حضرات بھی ان سیلاب متاثرین کی مد د کے لیے بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اس صورت حال میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close