پونچھ کی یہ مایہ ناز دھرتی جس کو اپنے شہدا، غازیوں،مجاہدوں پر تاقیامت فخر رہے گا، پونچھ سے نامور شخصیات کی شمولیت پی ٹی آئی پونچھ آزادکشمیر کے لیے باعث تقویت ہو گی ،وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا سینئر سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پونچھ کی یہ مایہ ناز دھرتی جس کو اپنے شہدا، غازیوں،مجاہدوں پر تاقیامت فخر رہے گا۔ اس دھرتی میں پیدا ہونے والے ہر فرد کو ناز رہے گا کہ وہ اس دھرتی کے بیٹے تھے۔پونچھ کے غیور باسیوں نے کھبی غلامی تسلیم نہیں کی، مہاراجہ کے خلاف جنگ میں اسی دھرتی کے عظیم سپوتوں سردار شمس خان، سردار راجوالی خان نے اپنی گردنیں کٹوائیں اور سردار سبز علی خان اور سردار ملی خان نے زندہ کھالیں کحھچوائیں۔ کیپٹن محمد حسین خان نے مہاراجہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا۔

سردار بہادر علی خان آف ٹائیں نے لاہور ہائیکورٹ میں حق ملکیت کا مقدمہ لڑا.ٹائیں ڈھلکوٹ سے ارجہ تک روڈ سردار بہادر علی خان کے نام رہے گی جبکہ ارجہ سے آگیجھنڈاٹھی، پانیولہ رولاکوٹ روڈ سردار صغیر شھید کے نام پر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سردار کرامت اور سردارعظمان فدا کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی کو نئی طاقت ملے گی۔ان دونوں افراد کی شمولیت پی ٹی آئی پونچھ آزادکشمیر کے لیے باعث تقویت ہو گی اور اس سے پارٹی مضبوط ہو گی۔ سردار کرامت مدبر اور اثر ورسوخ رکھنے والی شخصیت ہیں جو تھوراڑ،پونچھ اور دیگر اضلاع میں بھی پارٹی کو تقویت دینے میں کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سینئر سیاسی رہنماء سردار کرامت خان،سردار عظمان فداء اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تقریب میں وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی،پارلیمانی سیکرٹری محترمہ امتیازنسیم،جاوید بٹ،سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ، سردار امتیاز شاہین، سردار احمد صغیر خان،سردار گلفراز خان،سردار نشاط اکبر،سردار امجد جلیل،سردار افتخار، سردار مشتاق،سردار طاہر سلطان،سردار لیاقت،سردار اشتیاق،سردار ولید،سردار شفقت و دیگر بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیر بینک کو شیڈول کرکے دس ہزارافرادکوروز گار مہیا کریں گے، آئی ٹی سیکٹر میں روز گار کی فراہمی کے لیے میں ٹریننگ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان سے بغض رکھنے والے بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی حکومت کے دوران تاریخ کا سب سے بڑا 7ہزار ٹریلین روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔لیکن آزادکشمیر اور گلگت بلتستان اس میں شامل نہیں۔ ہمیں وفاق سے ویرایبل گرانٹ کی صورت میں 3.6فیصدکا شیئر ملتا ہے جو 7000ٹریلین کا سوا دوسو ارب روپے بنتا ہے لیکن وفاق نے ہمارے لیے 74ارب کی رقم مختص کر رکھی ہے وہ بھی پورا نہیں مل رہا۔ پنجاب کی زمین انتہائی زرخیز ہے یہاں کے لوگ اندر اور باہر سے پاکستانی ہیں، کشمیریوں کو پنجاب ست ہمیشہ ہمدردی اور پیار ملا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے بھولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو گا۔ تھوراڑ کے حوالہ سے جو اعلان کی تھی سب یاد ہیں۔ وسطی باغ،حلقہ پانچ اور پورا آزادکشمیر بدلے گا۔ تعمیر و ترقی کے کام ہو ں گے۔ 5ستمبر کوباغ کا دورہ کروں گا۔حلقہ وسطی باغ کے عوام نے تاریخی کامیابی دی باوجود اس کے کہ الیکشن مہم میں کل 8دن حلقے کو دے سکا اس پر حلقے کی عوام کا شکر گزار ہوں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سردار بہادر علی خان جیسی شخصیات معاشرے میں روز روز نہیں پیدا ہوتی،وہ ہمارے معاشرے کی بقائغیرت و حمیت کا نشان ہیں۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ دہائیاں گزرنے کے باوجودجنرل حیات خان کی شروع کی گئی تین ہاوسنگ سکیمیں آج تک مکمل نہ ہو سکی جو المیہ ہے۔ پی ڈی اے کو فعال اور مستحکم ادارہ بنائیں گے،کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ آپ کے خوابوں سے بڑح کر تعمیر و ترقی ہو گی۔ وسطی،باغ اور پورا آزادکشمیر بدلے گا۔ 32سالہ پرانہ منصوبہ ڈرائی پورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ آذاد کشمیر کوپرائیویٹ ایئر لائن کا لائسنس مل گیا،فوڈ اتھارٹی بنا دی زہر بیچنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آزادکشمیر خوبصورت لینڈ سکیپ کی وجہ سے ٹورازم کے لیے موزوں ہے،سرمایہ کاری کے لیے ماحول دینا ضروری ہے۔شہریوں کو عزت دینے کے لیے تھانیدار، پٹواری کی حکومت ختم کرانے کے لیے ضابطہ اخلاق دیا،جعلی عاملوں،پیروں اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا۔ آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ ریاست مدینہ کے عمران خان کیتصور کوحقیقت بنائیں گے۔ریاست کے ایک روپے کا روادار نہیں ہوں،میری ذات پر ریاست کا پیسہ حرام ہے۔ ریاست کی ترقی میں حصہ ڈال کر جاؤں گا،ریاست سے کچھ لوں گا نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close