شہباز گل پاکستان کیوں آئے ؟ شہباز گل کی ہمشیرہ نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈاکٹر شہباز گل کی ہمشیرہ نصرت گل نے کہا ہے کہ میرے بھائی پڑھے لکھے انسان ہیں ، منع کرنے کے باوجود پاکستان لوگوں کی خدمت کیلئے گئے ، بھائی کیساتھ غیر انسانی سلوک ہوا ان کی کیا خطا تھی ، بتایا جائے کون لوگ ہیں جو شہباز گل کو باہر آنے نہیں دے رہی ،پاکستان کے کس ادارے سے بھائی کے لئے انصاف کی توقع رکھوں ۔

 

 

ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کی ہمشیرہ نصرت گل نے کہا کہ میں ڈاکٹر شہبازگل کی بہن ہوں ہم شکاگو میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکاگو امریکہ میں1976سے رہتے ہیں،میرے بھائی ڈاکٹر شہباز گل ایک انتہائی پڑھے لکھے انسان ہیں اور یونیورسٹی میں پروفیسر رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے ہمارے انتہائی منع کرنے کے باوجود وہ پاکستان چلے گئے،شہباز گل ہمیشہ کہتے تھے کہ مجھے پاکستان جانا ہے اپنے لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہوا ان کی کیا خطا تھی انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس شہباز گل پر ہونے والے تشدد اور زیادتیوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا ایک استاد اور شریف انسان کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جاتا ہی ،شہباز گل امریکا میں اپنی بہترین زندگی چھوڑ کر پاکستان کے لیے واپس گئے،انہوں نے کہا کہ کون لوگ ہیں جو اب تک شہباز گل کو باہر آنے نہیں دے رہی ،میں پاکستان کے کس ادارے سے شہباز گل کے لئے انصاف کی توقع رکھوں ۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ پاکستان کیلئے اچھا کیا۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ میرے بھائی کے ساتھ ہو رہا ہے اگر پاکستان میں انصاف نہیں تو اللہ کی عدالت میں ضرور انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل جیسے بے قصور آدمی کو اتنے دن سے بند رکھا ہے اس کا کیا قصور ہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close