عمران خان کی ٹیلی تھون، ڈیڑھ گھنٹے میں 150 کروڑ روپے کی فنڈریزنگ کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ ریزنگ کی جا رہی ہے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی خصوصی طور پر رقوم جمع کر وا رہے ہیں۔

 

 

عمران خان کی جانب سے کی جانے والی ٹیلی تھون میں پہلا بینچ مارک اس وقت سامنے آیا جب 75 منٹ کی ٹرانسمیشن کے دوران 100 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔ اگلے 15 سے 20 منٹ میں مزید 50 کروڑ روپے کی رقم جمع ہوگئی۔ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹے کی نشریات میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 150 کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں