صدر مملکت نے 25سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام اباد(پی این آئی) صدر عارف علوی نے 25 سال پرانے اراضی معاوضہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 1997 ء میں اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا، این ایچ اے شکایت کنندگان کو خریدی گئی زمین کے بدلے 45 دن کے اندر معاوضہ ادا کرے۔

 

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے 25 سال پرانے اراضی معاوضہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔صدر مملکت نے 25 سال پرانے معاملے میں وفاقی محتسب کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ 1997 ء میں اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا، این ایچ اے شکایت کنندگان کو خریدی گئی زمین کے بدلے معاوضہ ادا کرے ۔صدر مملکت نے 25 سال قبل اعلان کردہ ایوارڈ پر عمل درآمد میں غیر ضروری تاخیر پر این ایچ اے کی سرزنش کی۔صدر مملکت نے فیصلہ کیاکہ این ایچ اے حکم کے 45 دن کے اندر شہریوں کو واجب الادا رقم ادا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں