گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل، مقتولین میں باپ بیٹا، نواسہ اور ایک خاتون شامل ہے، وجہ کیا بنی؟

مردان(آئی ا ین پی ) مردان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کے علاقے خرکی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں باپ بیٹا، نواسہ اور ایک خاتون شامل ہے، چاروں کی لاشیں کاٹلنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close