وزیراعظم آفس، این ڈی ایم اے سمیت سب کو تین ماہ پہلے طوفانی بارشوں سے آگاہ کر دیا تھا، موسمیات کے ڈی جی نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں مون سون کی حالیہ طوفانی بارشوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزادہ خان کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے تین ماہ پہلے ہی غیرمعمولی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا تھا۔ ڈی جی میٹ نے بتایا کہ ہماری فورکاسٹ تھی کہ اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی۔

جب اپریل میں ساؤتھ ایشین فورم میٹنگ ہوئی تھی تو ماہرین نے غیر معمولی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت کے حوالے سے مئی کے پہلے ہفتے میں این ڈی ایم اے، وزیراعظم آفس اور ہر پلیٹ فارم کو آگاہی فراہم کردی گئی تھی۔صاحبزادہ خان کا کہنا تھا کہ سیسکاف رپورٹ پر مئی کے پہلے ہفتے میں ہم نے این ڈی ایم اے اور تمام اداروں کو مطلع کیا جبکہ وزیراعظم آفس کو بھی غیرمعمولی بارشوں کا تین ماہ پہلے ہی بتادیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹریز، وزرائے اعلی، پی ڈی ایم ایز کو بھی وقت سے پہلے بتا دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں