تفتیشی افسر کا مؤقف نا منظور، اسلحہ برآمدگی کیس میں شہباز گِل کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کی اسلحہ برآمدگی کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ڈیوٹی جج نصیرالدین نے شہباز گل سے پستول کی برآمدگی کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم نے پستول برآمد کر کے فوری مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ رپورٹ لکھ کر وقت دیا کہ شہباز گل کا ڈرائیور خود یا پستول کا لائسنس آ جائے،

ایک دن انتظار کے بعد پیش نہ ہونے پر ہم نے مقدمہ درج کیا۔شہباز گل کے وکیل علی بخاری کا کہناتھاکہ جو پستول برآمد کیا گیا وہ شہباز گل کے ڈرائیور کا ہے جس کا لائسنس بھی ہے اور پولیس کو فراہم کر دیا گیا ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ اسے ابھی تک لائسنس فراہم نہیں کیا گیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد 25 ہزار روپے کے مچلکوں پر شہباز گل کی ضمانت منظور کر لی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close