اپوزیشن جلسہ جلسہ کھیلے، ہم سیلاب سے نمٹیں گے،بلاول بھٹو نے چیلنج دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرخارجہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسہ جلسہ کھیلے، ہم سیلاب سے نمٹیں گے۔ہفتہ کوبرطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں جواس پیمانے پر قدرتی آفت سے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن جلسہ جلسہ کھیلے، ہم سیلاب سے نمٹیں گے، اس وقت اپوزیشن کی مرضی ہے جلسہ، جلسہ کھیلنا ہے تو کھیلتے رہیں۔

بلاول کا کہنا تھاکہ ہمارے مخالف حکومت میں ہوں یااپوزیشن میں، سندھ میں سیلاب متاثرین کی مددمیں دلچسپی نہیں لیتے، 2020 میں عمران خان وزیراعظم تھے اس وقت سیلاب متاثرین کاساتھ نہیں دیا تھا۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب کے باعث یورپ کا سرکاری دورہ ملتوی کیا اور پھر متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close