عمران خان نے ملک کی موجودہ سیلابی صورتحال کا ذمہ دار کس کو قرار دیدیا؟ بڑی خبر

عمران خان نے ملک کی موجودہ سیلابی صورتحال کا ذمہ دار کس کو قرار دیدیا ؟ بڑی خبرجہلم (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیم نہ بنا کربڑی کوتاہی کی گئی، ہماری حکومت نے پاکستان میں 10 ڈیمز بنانا شروع کیے، 50 سال بعد بھاشا، داسو، مہمند ڈیم بن رہے ہیں، جب ڈیم ہوتے ہیں تو بارش کے پانی کو قابو کیا جاسکتا ہے، 50 سال میں کسی حکومت نے ملک میں ڈیم بنانے کا نہیں سوچا، جتنی بھی حکومتیں آئی سب سے سوال پوچھتا ہوں آپ لوگوں کوخیال کیوں نہ آیا۔

 

 

انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑے امتحان میں ڈالا ہے، اللہ اپنی قوم اور مخلوق کو آزماتا ہے، اللہ نے ہمارے اوپر آزمائش دی ہے، ہم سب کو اللہ کے سامنے وعدہ کرنا ہوگا کہ ہم اس امتحان میں فیل نہیں ہوں گے، ہمارے لوگ مشکل میں ہیں، سوات، گلگت سمیت ہر جگہ سیلاب آیا ہوا ہے، تونسہ ، راجن پور، ڈی جی خان میں نہیں جاسکا، ادھر بھی پانی کا سمندر بنا ہوا ہے، لوگوں نے اپنی محنت سے فصلیں اگائیں لیکن پانی آگیا، بلوچستان کے سارے علاقے متاثر ہوئے سندھ میں لوگوں کا برا حال ہے، اس امتحان سے قوم مل کر لڑتی ہے، حکومت جتنی مرضی کوشش کرلے جب تک قوم اکٹھی نہیں ہوتی کامیابی نہیں ہوتی۔2010 میں سیلاب آیا تو ہم نے بھرپور کوشش کی، اوورسیز پاکستانیوں سمیت سب نے اس امتحان میں شرکت کی اور اس امتحان کو پاس کیا۔ قوم کو کہنا چاہتا ہوں ہم نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ سب سے پہلے رضا کار فورس ٹائیگر فورس کو اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے، اس کی ممبرشپ کررہے ہیں، ہم بڑی فورس جمع کررہے ہیں جو حکومتوں کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں پیر کی شام کو ٹیلی تھون کروں گا اوراندرون بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسا اکٹھاکروں گا، پھر ثانیہ نشتر کو اس فنڈ کے اوپر بٹھائیں گے پھر مستحقین میں فنڈز تقسیم کریں گے۔اسی طرح ہم نے مستقبل کی بھی منصوبہ بندی کرنی ہے۔

 

 

ہم ڈیمز بنائیں گے، مجھے فخر ہے ہم نے ساڑھے تین سالوں میں پاکستان میں 10ڈیمز شروع کیے، 50 سال کے بعد پاکستان میں بڑے ڈیمز بنے، بھاشا ڈیمز، داسو، اور مہمند ڈیم بن رہا ہے۔مہمند ڈیم 2025 تک بن جائے گا، ڈیمز پانی کو ذخیرہ کرلیتے ہیں۔پھر وہ پانی تباہی کرنے کے نعمت بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں 80ہزار ڈیمز ہیں، پانچ ہزار بڑے ڈیمز ہیں، ہمارے پاس صرف منگلا اور تربیلا دو ڈیمز بنے، میں پچھلی حکومتوں سے سوال پوچھتا ہوں کہ ان کو کبھی خیال نہیں آیا ، کسی نے ڈیمز بنانے کا نہیں سوچا۔ پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت نے10ڈیمز بنانے کے منصوبے بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close