عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

 

 

 

بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3رکنی لارجر بینچ نے عمران خان سے متعلق توہین عدالت کیس کی ابتدائی سماعت کر رہا تھا ۔3رکنی بینچ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے اور لارجر بینچ نے مزید ججز کو بینچ میں شامل کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔جسٹس اطہر من اللہ چھٹیوں پر تھے اور ان کی جگہ جسٹس عامر فاروق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں