سیلابی ریلے ٹنڈو آدم شہر میں داخل، مکانات ڈوب گئے

اسلام آباد(پی این آئی)سندھ کے شہر ٹنڈو آدم میں سیلابی ریلے داخل ہو گئے، جس کے باعث درجنوں مکانات ڈوب گئے۔انتظامیہ نے ہیوی مشینری طلب کر کے سیلابی ریلے کو روکنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب مٹیاری میں قومی شاہراہ پر پانی آنے سے ٹریفک متاثر ہو گئی ہے۔ادھر خیرپور میں متاثرین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری، دادو کے متاثرین کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں