ابرار الحق نے اگست کے مہینے کے تمام ملکی و غیر ملکی کنسرٹس کی آمدن سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے اعلان کیا کہ وہ اس ماہ اپنے ہونے والے تمام ملکی و غیر ملکی کنسرٹس کی آمدن سیلاب متاثرین کو دینگے اور یہ انکی جانب سے اپنے پاکستانیوں کے لیے چھوٹا سا حصہ ہو گا ، سیلا ب متاثرین کے سارے مخیر حضرات آگے آئیں اور اس مشکل کی گھڑ ی میں اپنے پاکستانیوں کی مدد کریں ۔

جمعہ کو مشہور گلوکار و رہنما پاکستان تحریک انصاف ابرار الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ سیلا ب متاثرین کے سارے مخیر حضرات آگے آئیں اور اس مشکل کی گھڑ ی میں اپنے پاکستانیوں کی مدد کریں ۔ ابرار الحق نے اعلان کیا کی وہ اس ماہ اپنے ہونے والے تمام ملکی و غیر ملکی کنسرٹس کی تمام آمدن سیلاب متاثرین کو دینگے اور یہ انکی جانب سے اپنے پاکستانیوں کے لیے چھوٹا سا حصہ ہو گا ، انھوں اپنے ساتھی گلوکاروں اور فنکاروں کو کہا کہ آپ بھی آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں دیر نہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close