مریم نواز سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان کو جعلی قرار دیدیا گیا

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز شریف سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان جعلی ہے ،مریم نواز شریف کے اپنے مصدقہ ٹویٹر ہینڈل کے علاوہ دیگر ہنڈلز کو ان سے منسوب کرنا افسوسناک ہے۔

جمعہ کووفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نائب صدر مسلم لیگ نون و صاحبزادی سابق وزیر اعظم مریم نواز کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز شریف سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان جعلی ہے۔ مریم نواز شریف کے اپنے مصدقہ ٹویٹر ہینڈل کے علاوہ دیگر ہنڈلز کو ان سے منسوب کرنا افسوسناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close