نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا

نارووال(آئی این پی)نارووال کے نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نالہ ڈیک میں اپریشن کلین اپ کے دوران دیولی کے مقام پر بھارتی ساختہ اٹھارہ پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی ہے جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا ہے۔

سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض کے مطابق یہ مائنز سیلابی ریلے میں بہہ کر نالہ ڈیک میں آئی تھی چند روز میں برآمد ہونے والی یہ تیسری اینٹی تینک مائنز ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close