سیلاب اور طوفان، لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں 5 روز کیلئے معطل

لاہور (آئی این پی )پاکستان ریلویز نے 26 سے 30 اگست تک لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کردیا۔ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو سکھر اور حیدرآباد میں شدید بارشوں اور ریلوے ٹریک کے اوپر پانی آ جانے کی وجہ 5 دن کیلئے معطل کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ یہ اقدام ممکنہ حادثات سے بچنے اور مسافروں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے اٹھایا گیا۔حکام کے مطابق تمام مسافر اپنے قریبی ریزرویشن آفس جاکر اور آن لائن والے اپنی ایپ پر جاکر فل ریفنڈ لے سکتے ہیں اور مزید معلومات کیلئے ریلوے انکوائری آفس یا 117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close