ملکی صورتحال سنگین، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کہاں پہنچ گئے؟ بڑی خبر

کراچی(پی این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں آرمی فلڈ ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ سینٹر کا مقصد ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ قومی فلڈ ریلیف اقدامات کو کوآرڈینیٹ کرنا ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں بھی فلڈ ریلیف سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، ان سینٹرز پر امدادی اشیا اکٹھی کرکے متاثرین تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

 

 

پاک فوج کے جوان متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، فوجی جوان متاثرین کو کھانا، شیلٹرز بھی فراہم کر رہے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ اور بلوچستان میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔آرمی چیف کو سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close