عمران خان کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اچانک ملتوی ہو گیا، بڑی وجہ سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہو گیا۔عمران خان اور پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان کا دورہ کرنا تھا اور روجھان میں شمش آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا تھا تاہم بتایا گیا ہے کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے عمران خان اور پرویز الٰہی کا دورہ روجھان ملتوی کر دیا گیا۔عمران خان نے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کرنی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close