طوفانی بارشیں، سیلاب، ریلوے ٹریک پانی میں ڈوب گئے، کون کون سی ٹرینیں منسوخ؟

لاہور (پی این آئی) شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث ملک بھر میں مواصلات کے نظام کو شدید نقصان پہنچا دیا۔ ریلوے کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس ،تیز گام ،کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس معطل کی گئی۔ محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک پر بارش کا پانی آنے کے باعث کئی ٹرینوں کی روانگی منسوخ کردی گئی ۔کراچی سے قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، تیزگام ایکسپریس اور عوام ایکسپریس معطل رہیں گی۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close