شہری تیاری کر لیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کوئٹہ(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران شمال،مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال،مشرقی بلوچستان،خیبرپختونخوا، بالائی،جنوبی پنجاب، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان،اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت۔۔تربت41اورنوکنڈی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب بارش برسانے والا ایک اورسسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں بہہ جانے اور پل ٹوٹنے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر تمام صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والاسسٹم جنوب وسطی اور مغربی بلوچستان تک پھیل رہا ہے جس کے باعث چمن شہر کے نواحی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں۔چمن میں کئی علاقوں کے برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں۔لیویز کنٹرول کے مطابق کوہ خواجہ عمران کے دامن میں سیلابی ریلوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جس کے باعث سپینہ تیزہ اور غوژئی کے دیہات کا 3 دن سے چمن شہر سے رابطہ منقطع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close