گستاخانہ بیان دینے والا بی جے پی کا رکن حیدر آباد سے گرفتار

نئی دہلی/حیدر آباد (آئی این پی)گستاخانہ بیان دینے والے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن ٹی راجا سنگھ کو بھارت کے شہر حیدر آباد سے پھر گرفتار کرلیا گیا۔گستاخانہ بیان کے خلاف حیدرآباد میں 2 روز سے مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے جہاں پولیس نے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

دو روز پہلے بی جے پی رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، مسلمانوں کے احتجاج پر راجا سنگھ کو منگل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مقامی عدالت نے راجا سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی راجا سنگھ کی رکنیت معطل کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close