یکم ستمبر سے پٹرول 20 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تیاری

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی قرضے کے حصول کے لیے حکومت پاکستان پر عائد کی جانے والی شرائط کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھجوائے گئے اظہار آمادگی کے خط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے معاملات طے ہونے پر پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close