سابق ملائشین وزیر اعظم کو 12 برس قید کی سزا کاٹنے کیلئے جیل بھیج دیاگیا

کوالا لمپور (پی این آئی) ملائیشیا کی اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا جہاں وہ اپنی ملٹی بلین ڈالر بدعنوانی کے الزام میں 12 برس قید کی سزا کاٹیں گے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق عدالت نے نجیب رزاق کی سزا پر حکمِ امتناع جاری کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

 

 

خیال رہے کہ 69 سالہ نجیب رزاق کو جولائی 2020 میں ایک نچلی عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالر غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے لیے اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دیا تھا۔ وہ ضمانت پر رہا تھے اور ان کی اپیلیں زیر التوا تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close