آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر فہرستیں نوٹیفائی کر دیں، اہل ووٹروں کو فہرست میں نام شامل کرانے کا ایک موقع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تحت ضابطہ ووٹر فہرست updateاور Re-arrangeکرتے ہوئے نوٹیفائی کر دی ہیں تاہم سیاسی جماعتوں کے مطالبہ پر الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جملہ ڈپٹی کمشنر صاحبان کو اپنے اپنے ضلع کے لیے فوکل پر سن مقرر کرتے ہوئے ایسے افراد جن کے نام انتخابی فہرستہا میں درج نہیں ہو سکے کے اندراج یا ایسے افراد جن کے نام ان کی متعلقہ وارڈز کے بجائے کسی دوسری وارڈ میں درج ہو گئے تھے

کی درستی کے لیے درخواست ہا کی وصولی کے لیے 2اگست2022مقرر کی تھی اور متذکرہ تاریخ تک ڈپٹی کمشنرصاحبان (فوکل پرسنز) کے پاس موصولہ درخواست ہا پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جات کرتے ہوئے دوبارہ ووٹر فہرست کی درستی عمل میں لائی۔ تاہم اب معزز عدالت العظمیٰ آزادجموں وکشمیر نے حکومت کی طرف سے درخواست نظر ثانی ”نسبت توسیع مدت بلدیاتی انتخابات 2022“ منظور کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات 30نومبر2022سے قبل کروانے کا حکم صادر فرمایا ہے۔ اگرچہ ووٹر فہرستہا کی تیاری کا کام مطابق ضابطہ مکمل کیا جاچکا ہے۔ جس کی تصدیق فاضل عدالت العظمیٰ کے حکم محررہ 19اگست2022میں دی گئی observationسے بھی ہوتی ہے تاہم فاضل عدالت العظمیٰ کی طرف سے دیئے گئے وقت کا استفادہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ایسے ووٹرز جن کا نام ووٹر لسٹ میں درجہ نہ ہو سکا ہے کا ووٹ درج کرنے یا ایک ہی گھر کے ایسے افراد جو کہ مختلف وارڈز میں درج ہو گئے ہیں کا ووٹ درست کرنے کے لیے مزید ایک موقع دیئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لہذا ایسے تمام افراد جو 10مارچ2022تک 18سال ہو چکے ہیں اور قومی شناختی کارڈ کے حامل ہیں اور ان کا نام بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار کردہ انتخابی فہرست میں موجود نہ ہے تو وہ اپنا نام درج کروانے کے لیے قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ درخواست اپنے ضلع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنر /فوکل پرسن کو دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہی خاندان کے ایسے افراد جو ایک ہی گھر میں رہتے ہیں لیکن ان کے نام اگر مختلف وارڈ میں بطور ووٹر درج ہو گئے ہیں تووہ بھی اپنا نام اپنے گھر کے دیگر افراد کے ساتھ درج کروانے کے لیے درستی کی درخواست مع ثبوت وبیان حلفی 05ستمبر2022تک اپنے ضلع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنر/ فوکل پرسن کے پاس جمع کروائیں اور ڈپٹی کمشنر صاحبان (فوکل پرسنز) متذکرہ تاریخ تک انتخابی فہرست میں بطور ووٹر اندارج اور ردرستی کے لیے موصولہ درخواست ہا کی فیلڈ Verificationکر کے الیکشن کمیشن کو مطلع کریں گے اور الیکشن کمیشن کی طر ف سے درخواست ہا کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی یا ڈویژنل ہیڈکواٹر پر فاضل ممبران الیکشن کمیشن یا چیف الیکشن کمشنر سماعت کرتے ہوئے حکم مناسب صادر فرمائیں گے۔ تاہم ایسے افراد جو قبل ازیں 02اگست 2022تک فوکل پرسن کے پاس اس قسم کی درخواست ہا پیش کر چکے ہیں اب دوبار درخواست دینے کے اہل نہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران قانون ساز اسمبلی اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی لیٹرز جاری کیے گئے ہیں کہ وہ ووٹرز کو اس حوالہ سے موبلائز کریں۔یہ بات سیکرٹری الیکشن کمیشن (ترجمان) نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close