پاکستان ڈالر کتنا مہنگا

روپے کی بے قدری، ڈالر ایک دن میں 4 روپے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کتنے کا ہو گیا؟

کراچی (آئی این پی ) امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تگڑا ہونے لگا ، اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں اس کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے بڑھ پر 217 روپے 66 پیسے ہوگئی تھی، بدھ کے روز بھی اس میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 85 پیسے مہنگا ہوکر 218 روپے 51 پیسے پر جاپہنچا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو پر لگ گئے ہیں، گزشتہ روز ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے ہوگیا تھا جب کہ بدھ کو اس کی قدر مزید 4 روپے بڑھ کر 227 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ درآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ ڈالر مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے،اس صورتحال میں حکومت اور اسٹیٹ بینک نوٹس لے۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کیلئے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی طلب بڑھی ہے، بینک اور درآمدکنندگان اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے ہیں، اس کے علاوہ لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کرنے سے بھی روپیہ دوبارہ دبا میں آیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close