عمران خان جج سے معافی

عمران خان جج سے معافی نہیں مانگیں گے، تحریک انصاف

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے بلکہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازگل تشدد کے پیچھےآئی جی اورڈی آئی جیاسلام آباد ہوسکتے ہیں، عمران خان ہرگزمعافی نہیں مانگیں گے، ہم کیس لڑیں گے، اگر ہائی کورٹ میں کیس ہارگئے توسپریم کورٹ جائیں گے، اگرفیصلہ ہمارےخلاف آیا تو ہم نظرثانی اپیل دائرکریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج دنیا کے ہر اخبار میں عمران خان پر کیس کی خبر ہیڈلائن میں ہے، عمران خان کی گرفتاری کی خبر سُن کر صوبائی حکومتیں نہیں ورکرز نکلے تھے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت کریں گے تو امید ہے کہ یہ بات واضح ہوجائے گی کہ اس پر توہین عدالت نہیں بنتی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ شوکاز نوٹس کا مطلب یہ ہے کہ آپ آکر اپنے

بیان کی وضاحت کریں ،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی نیت عدالت کی توہین کرنا نہیں تھی انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت کریں گے تو امید ہے کہ یہ بات واضح ہوجائے گی کہ اس پر توہین عدالت نہیں بنتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close