توہین عدالت نوٹس، عمران خان غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ ۔۔۔۔ ماہرین قانون نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کو ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دہمکی دینے کے الزام میں توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونے کے حوالے سے ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے، اگر وہ معافی نہیں مانگتے اور کیس لڑتے ہیں تو ان کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔ شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہا کہ عمران خان انا کا مسئلہ نہ بنائیں، غیر مشروط معافی مانگیں۔ سینئر قانون دان شاہ خاور نے کہا کہ اس طرح کے کیسز میں سب سے بڑا دفاع غیر مشروط معافی ہوتا ہے،

اس معاملے میں تھوڑی زیادہ حساسیت ہے، کیوں کہ اس میں ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید نے کہا کہ عمران خان خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ اس کا عمران خان کو بہت نقصان ہوگا۔ اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ عدالت انہیں معافی دے دے۔ اگر معمولی سی سزا بھی ہوئی تو خود بخود نااہل ہو جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں