عمران خان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے نیا مؤقف دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ شہباز گل کا بیان انفرادی عمل نہیں تھا، اگر حکومت نے فیصلہ کرلیا تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہبازگل کی مہم جوئی انفرادی عمل نہیں ایک جماعتی عمل تھا، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ اس کے پیچھے تھا، شہباز گل نے تفتیش میں بتایا کہ لکھا ہوا بیان تھا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے فیصلہ کرلیا تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے،

عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جویہ باتیں کر رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے کیا اس کی پی ٹی آئی نے مذمت کی؟ شہدا کے خلاف مہم جوئی کرنے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی نہیں ق لیگ اورسب سے بڑے ڈاکو کی حکومت ہے، پنجاب حکومت اس شکل میں جاری نہیں رہ سکتی، اندرون خانہ جو کہانیاں ہم سن رہے ہیں وہ بڑی عجیب ہیں، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان نہ معاملہ چل رہا ہے اور نہ آگے چل سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close