لاہور (پی این اائی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بالآخر دبئی روانہ ہوگئیں۔ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوئیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے جب اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہونے کی کوشش کی تو انہیں ایئرپورٹ حکام نے روک لیا اور جواز بنایا کہ وہ ایم این اے نہیں رہیں اس لئے وہ بلیو پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوتے وقت کہا کہ وہ آج بھی بلیو پاسپورٹ کے ذریعے آج بھی دبئی جا رہی ہیں روک سکو تو روک لو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں