اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری کا سن کر رات کو موٹرسائیکل پر بھاگے تھے۔نجی ٹی وی جیوکے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے محسن نواز رانجھا نے کہا کہ جن عدالتوں سے عمران خان انصاف چاہتے ہیں ،انہی عدالتوں کے ججز کو دھمکیاں لگائی جارہی ہیں، ایک خاتون جج کو دھمکی دے کر کہا جارہا ہے کہ تیار ہوجاؤ، تو یہ دھمکی ایک جج کو نہیں
ان تمام ججز صاحبان کوہے جن کے پاس تحریک انصاف کے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے لوگوں کو بھی 14 دن تک ریمانڈ پررکھا گیا لیکن ہماری جانب سے کبھی اس طرح کی دھمکیاں نہیں دی گئیں، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر وکیل ، ہر جج خود کو غیر محفوظ تصور کررہا ہے۔لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ عمران خان کوئی انوکھا لاڈلا نہیں ہے، اس کے ذہن سے یہ لاڈلا اب نکالنا چاہیے، بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی اور کیا ان کو نہیں معلوم کہ ریاست مدینہ میں
خلفائے راشدین سب سے پہلے خود کو انصاف کے لیے پیش کیا کرتے تھے؟محسن رانجھا نے انکشاف کیا کہ گرفتاری کا سن کر عمران خان رات کو موٹر سائیکل پربیٹھ کر بھاگ گئے تھے اور جس جگہ رات گزاری تھی اس کا بھی ہمیں پتا ہے، اگر ان کو گرفتار کرنا ہوتا تو اس جگہ سے بھی کرسکتے تھے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان خود اپنے کھودے گڑھے میں گرنے والے ہیں تو ہمیں کوئی ان کے لیے گڑھا کھودنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا شہباز گل کی
اتنی سیاسی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس کا اتنا سیاسی سفر ہے اس کو اس طرح کی بات نہیں کرنا چاہے تھی، اس طرح کے بیانات دینا اگر پاکستان میں ٹرینڈ بن گیا تو پھر جو ملک دشمن عناصر ہیں وہ تو چاہتے ہی یہ ہیں کہ وہ اپنے ناپاک ارادے پاکستان کے خلاف استعمال کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں