سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کراچی(آئی این پی)سندھ اور پنجاب میں شدید بارشوں سے ریلوے ٹریک متاثر ہوگیا جس سے دونوں صوبوں کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ریلوے حخام کے مطابق قراقرم ایکسپریس کو صادق آباد اور رحمان بابا ایکسپریس کو رحیم یار خان میں روک لیا گیا ہے جب کہ عوام ایکسپریس کو خان پور اور گرین لائن کو لیاقت پور میں روکا گیا ہے۔دوسری جانب سکھر میں بھی بارشوں کے باعث ٹرین ا?پریشن معطل کرکے ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ گمبٹ اور ٹنڈو مستی کے درمیان ٹریک پرپانی جمع ہے، پانی اور بارشوں کی وجہ سے ٹریک کی زمین نرم پڑ گئی ہے جس وجہ سے آپریشن معطل کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close