اسلام آباد پولیس کا شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ ،ایک پستول، سٹیلائیٹ فون برآمد کئے جانے کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے میں چھاپہ مارا جہاں سے ایک پستول، سٹیلائیٹ فون اور دیگر موبائل فونز برآمد کرنے کادعویٰ کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو وفاقی پولیس نے عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف اور زیر حراست رہنماء شہباز گل کے پارلیمنٹ لاجز میں کمرے پرایس ایس پی اسلام آباد کی سربراہی میں چھاپہ مارا پولیس اس دوران شہباز گل کو بھی ہتھکڑیاں پہنا کر ساتھ لائی تھی ۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل کے کمرے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ اس کے علاوہ ایک سٹیلائٹ فون سمیت دیگر فون بھی ملے ہیں ۔ اس دوران دیگر بعض کریڈٹ کارڈ ز بھی بسترپر بکھیرے رکھے گئے ۔ اس حوالے سے میڈیا پر پولیس چھاپے اور شہباز گل کی ہتھکڑیوں کے ساتھ کمرے میں آمد کی فوٹیج بھی سامنے آئی تاہم دوسری جانب شہباز گل نے کہا کہ یہ پستول ان کا نہیں ہے بلکہ ان کے پاس لائسنس شدہ اے کے 47رائفل ہے۔ واضح رہے کہ چھاپے کے دوران ریڈزون اور نزدیکی علاقوں میں موبائل فون اور نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close