آصف علی زرداری عمران خان کی گرفتاری کے مخالف لیکن مولانا فضل الرحمٰن کیا چاہتے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے کی سابق صدر آصف علی زرداری نے مخالف کردی جب کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اس معاملے پر واضح موقف دینے سے گریزاں ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد حکومت کی طرف سے عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں بنی گالہ جانے والے راستے کو بند کردیا گیا ہے جب کہ عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی بھی بند ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے سیاسی نقصان ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان بھی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق واضح موقف دینے سے گریزاں ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور اتفاق رائے سے اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کی رات اہم ہیں اور وہ یہ رات جاگ کر گزاریں گے۔

 

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی بنی گالہ پہنچ چکی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور یا خیبر پختونخوا چلے گئے ہیں۔ اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کے بعد عمران خان کو بنی گالہ نہ جانے کا مشورہ دیا گیا تھا تاہم انہوں نے بات نہیں مانی اور بنی گالہ چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں