کون اپنی انا کی خاطر ملک کا مستقبل تباہ کر رہا ہے؟ عمران خان نے جلسے میں کھل کر بتا دیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور لوگ اپنی انا کیلئے ملک کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں ، انہیں عوامی طاقت سے ہی شکست دی جاسکتی ہے، انہیں سب سے زیادہ فخر اس بات پر ہے کہ 15 مارچ کواسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا۔

 

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان میں مہم چل رہی ہے جس کا ایک ہی مقصد ہے کہ قوم کو حقیقی طور پر آزاد نہ ہونے دیا جائے، یہاں طاقت میں وہ لوگ ہیں جو اپنی انا کیلئے ملک کے مستقبل کو تباہ کرتے ہیں، ان کو صرف عوام کی طاقت شکست دے سکتی ہے، جب تک حقیقی آزادی نہیں دلواؤں گا تب تک سڑکوں پر رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس لیے نکالا کیونکہ اس نے چوری کی تھی، عمران خان کو اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ امریکہ کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا اور آزاد خارجہ پالیسی بنانا چاہتا تھا، میں چاہتا ہوں کہ ایسی خارجہ پالیسی ہو جو میرے ملک کے لوگوں کے مفاد میں ہو، اگر روس سے سستا تیل مل رہا تھا اور میں اگر اپنے لوگوں کو سستا پٹرول اور “فضل الرحمان” دے سکتا ہوں تو کیوں نہ دوں؟عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام فورمز پر انہوں نے ناموس رسالت ﷺ پر بات کی۔

 

پہلی دفعہ دو مغربی لیڈرز پیوٹن اور جسٹن ٹریڈو نے بھی بیان دیے کہ آزادی رائے کی آڑ لے کر نبی ﷺ کی شان میں گستاخی نہیں کرسکتے، ساڑھے تین سال میں سب سے زیادہ فخر اس پر بات ہوا کہ 15 مارچ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا دن قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں