عمران خان کے خطاب پر ری ایکشن ، حکمران اتحاد نے آخر کار بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکمران اتحاد نے کہا ہے کہ عدلیہ خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیوں کا نوٹس لے۔نجی ٹی وی کے مطابق اتحادی حکمران جماعت نے عمران خان کے خاتون مجسٹریٹ سمیت ، آئی جی اور ڈی آئی جی کیخلاف بیانات پر کہا ہے کہ عدلیہ سابق وزیراعظم کے بیانات کا نوٹس لے ۔ قبل ازیں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل اور بھارت کی فارن فنڈنگ سے عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ کوئی شک نہیں رہا کہ فوج میں بغاوت کی سازش عمران خان نے کی عمران خان خانہ جنگی کے منصوبے پر سرعام عمل کر رہا ہے بغاوت اورنفرت انگیزی پھیلانے پر پیمراعمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائے فارن ایجنٹ اور سیاسی دہشت گرد کو ٹی وی پر دکھانا بند کیاجائے خاتون میجسٹریٹ کو دھمکی دینے کا اعلی عدلیہ نوٹس لے آئی جی، ڈی آئی جی پولیس کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر عمران خان کو گرفتار کیاجائے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ خاتون میجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی پولیس کو دھمکی دینے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا ،قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان نے دھمکی دی، ساری دنیا نے لائیو دیکھا ، اب قانون کے سامنے کے لئے تیار ہوجائیں عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگابشری بی بی، فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو

اسلامی ٹچ یاد آ جاتا ہے قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا ،فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے یہ نہیں ہوسکتا کہ شہدا کی توہین کریں، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں یہ رویہ ملک میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close