برطانوی اخبار نے عمران خان کی تردید مسترد کردی

اسلام آباد(پی این آئی )برطانوی اخبار نے عمران خان کی تردید مسترد کردی ۔ برطانوی اخبار دی گارجین نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کے عمران خان کے دعوے کی تردید کر دی۔دی گارجین کے ورلڈ افیئرز ایڈیٹر جولین بورجر(Julian Borger )نے کہا کہ اخبار نے عمران خان کے بیان کو غلط نقل نہیں کیا اور ہم اس انٹرویو کے متن پر قائم ہیں۔

ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ دی گارجین نے سلمان رشدی پر حملے سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔ ضرور پڑھیں :عمران خان کی ملعون سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close