کار سرکار میں مداخلت ، عمران خان کو گرفتارکر نے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل اور بھارت کی فارن فنڈنگ سے عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ کوئی شک نہیں رہا کہ فوج میں بغاوت کی سازش عمران خان نے کی عمران خان خانہ جنگی کے منصوبے پر سرعام عمل کر رہا ہے

بغاوت اورنفرت انگیزی پھیلانے پر پیمراعمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائے فارن ایجنٹ اور سیاسی دہشت گرد کو ٹی وی پر دکھانا بند کیاجائے خاتون میجسٹریٹ کو دھمکی دینے کا اعلی عدلیہ نوٹس لے آئی جی، ڈی آئی جی پولیس کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر عمران خان کو گرفتار کیاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close