شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ سے رابطہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر اقوام متحدہ سے رابطہ کرلیا، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کے معاملے پر تمام ثبوتوں کیساتھ اقوام متحدہ کے اداروں سے رابطہ کرلیا ہے ، معاملے پر این جی اوز کی خاموشی چونکا دینے والی ہے ، دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز ہسپتال پہنچے

جہاں پر ان کی ملاقات پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نہ ہوسکی ۔ پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عدالت کے حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا، پولیس نے مجھے شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی، پولیس بتائے وہ کس سے آرڈرلے رہی ہے، بتایا جائے ملک میں قانون یا ڈنڈے کی حکمرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج شہبازگل کے لیے ریلی نکالیں گے، اسلام آباد کے لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ شہبازگل پر اگر ٹارچر ہو سکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے، مغرب کے وقت ریلی نکالی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کا منہ بند کرکے چوروں کومسلط کیا جارہا ہے، ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close