ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشیں، سیلابی صورتحال، 6 افراد ہلاک

ممبئی(پی این آئی) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے دوران بادل پھٹ گئے جس سے شہر میں سیلابی صورتحل پیدا ہوئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلابی صورتحال سے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیلابی صورتحال سے دکانوں اور مکانوں میں پانی بھر گیا۔

ہماچل پردیش میں بارشوں اور سیلاب سے کئی اضلاع میں اسکولوں کی چھٹیاں دی گئی ہیں اور کاروباری مراکز بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ریاستی حکام کے مطابق بارشوں سے اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے اور 15 لاپتا ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں